سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(842) تراویح کے علاوہ فرض نماز میں مقتدی کا قرآنِ مجید سے دیکھ کر امام کا قرآنِ مجید سننا

  • 24851
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 640

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تراویح کے علاوہ فرض نماز میں مقتدی قرآنِ مجید سے دیکھ کر امام کا قرآنِ مجید سن سکتا ہے یا نہیں۔ از روئے قرآن وحدیث جواب سے نوازیں۔ براہِ کرام مسئلہ مدلل بیان فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میرے خیال میں شرع میں اس عمل کے جواز کا ثبوت مشکل امر ہے۔ لہٰذا اس سے احتراز کرنا چاہیے۔ قدرے تفصیل کے لیے مجموع فتاویٰ شیخ ابن باز (۴/ ۳۱۰)  دیکھنا چاہیے۔

اور نمازِ تراویح میں بھی اولیٰ ترک ہے۔ سعودی عرب کی إفتاء کی دائمی کمیٹی کا فتویٰ رمضان وغیر رمضان میں امام کے لیے بوقت ِ ضرورت جہری نماز میں جواز ہے۔ فتاویٰ: ۶/ ۳۹۶

لیکن فرض نماز میں امام کے لیے قرآن سے دیکھ کر قرأت کرنے کا مسئلہ میرے نزدیک محل نظر ہے۔ کیونکہ اس سلسلہ میں امام احمد رحمہ اللہ  سے سوال ہوا کہ کیا امام فرضوں میں بھی قرآنِ مجید دیکھ کر امامت کرا سکتا ہے؟ تو انھوں نے فرمایا: فرضوں میں یہ ہوتا ہے؟ یعنی فرضوں میں لمبے قیام کی کیا ضرورت ہے ایک آدھ سورت ہی کافی ہے۔ ملاحظہ ہو قیام اللیل مروزی وغیرہ۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:724

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ