مسجد میں نماز پڑھتے وقت نمازی اپنے آگے سترہ رکھے یا نہ ؟
مرور بین یدی المصلی کے گناہ ہونے کو بیان کرنے والے دلائل میں مسجد یا غیر مسجد کی تخصیص نہیں۔ اسی طرح مصلی کے سامنے سترہ سے قبلہ والی جانب سے گزرنے کے گناہ نہ ہونے کو بیان کرنے والے دلائل میں بھی مسجد یا غیر مسجد کی تخصیص نہیں۔ تو ان دلائل کا تقاضا ہے کہ نمازی مسجد کی قبلہ والی دیوار یا مسجد کے کسی ستون کے قریب ہو کر نماز پڑھے ورنہ کسی چیز کو سترہ بنائے۔