سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(810) مغرب کی نماز سے پہلے دو نفل پڑھنا

  • 24819
  • تاریخ اشاعت : 2024-06-29
  • مشاہدات : 677

سوال

(810) مغرب کی نماز سے پہلے دو نفل پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مغرب کی نمازسے پہلے دو نفل پڑھے جاتے ہیں اگر سنت ہے تو حدیث کا مکمل حوالہ دے کر لکھیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت نفل پڑھنا سنت سے ثابت ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشادِ گرامی ہے۔

’صَلُّوا قَبلَ صَلَاةِ المَغرِبِ‘(صحیح البخاری،بَابُ الصَّلاَةِ قَبلَ المَغرِبِ)

اور ابوداؤد کی روایت میں ہے:

’صَلُّوا قَبلَ المَغرِبِ رَکعَتَینِ ‘(سنن أبی داؤد،بَابُ الصَّلَاةِ قَبلَ المَغرِبِ، رقم:۱۲۸۱، بحوالہ فتح الباری:۳/۵۹) (الاعتصام، لاهور: ۶ دسمبر۱۹۹۶ء)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:689

محدث فتویٰ

تبصرے