سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(803) ظہر کی نماز سے قبل دو رکعات

  • 24812
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 597

سوال

(803) ظہر کی نماز سے قبل دو رکعات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ظہر کی نماز سے قبل دو رکعت سنت پڑھنا یا چار رکعت پڑھنا بہتر ہے؟ تشفی بخش جواب دیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بخاری کے باب ’’اَلرَّکعَتَانِ قَبلَ الظُّھرِ‘‘ کے تحت ابن عمر رضی اللہ عنہما  کی روایت میں دو کا ذکر ہے جب کہ اس کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  کی روایت میں چار کا ذکر ہے۔ لہٰذا دونوں طرح جائز ہے۔ البتہ افضل یہ ہے کہ ہر دو رکعتوں پر سلام پھیرا جائے۔ (صحیح بخاری (قبل رقم:۱۱۷۲) کے’’ترجمۃ الباب‘‘میں ہے:

’ بَابُ مَا جَاءَ فِی التَّطَوُّعِ مَثنٰی، مَثنٰی وَ یُذکُرُ ذٰلِكَ عَن عَمَّارٍ، وَ اَبِی ذَرٍّ، وَاَنَسٍ، وَ جَابِرِ بنِ زَیدٍ ، وَ عِکرَمَةِ ، وَالزُّهرِیَّ ، وَ قَالَ یَحیٰی بنُ سَعِیدِنِ الاَنصَارِیِّ: مَا اَدرَکتُ فُقَهَاءَ اَرضِنَا اِلَّا یُسَلِّمُونَ فِی کُلِّ اِثنَتَینِ مِنَ النَّهَارِ‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:685

محدث فتویٰ

تبصرے