السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں رکوع اور سجدے میں بازو پہلوئوں سے ملا کر رکھتی ہوں، سمٹ کر سجدہ کرتی ہوں اور کولہے زیادہ اوپر نہیں اٹھاتی، باقی ساری نماز مردوں ہی کی طرح پڑھتی ہوں، کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رکوع اور سجود سمٹ کر نہیں کرنا چاہیے۔ بلکہ مردوں کی طرح بازوئوں کو کھول کر رکھنا چاہیے۔ عورت اور مرد کی نماز میں کوئی فرق نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب