السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کسی پر غسل واجب ہو اور اس نے غسل نہ کیا ہو یا غسل نہ کر سکے تو کیا ایسے اس کی نمازہو جائے گی۔ نیز غسل واجب ہونے کی صورت میں قرآن کی تلاوت کر سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بلاغسل نماز نہیں ہو گی۔ ہاں البتہ جنگل میں اگر پانی میسر نہ آئے تو تیمم کرکے نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ بلا غسل قرآن کی تلاوت سے اجتناب کرنا چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب