السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر دو تین نمازوں کے بعد آدمی کو پتہ چلے کہ وہ حالتِ جنابت میں تھا تو کیاادا شدہ نمازوں کا اعادہ کرنا ہو گا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حالتِ جنابت میں پڑھی ہوئی نمازوں کا اعادہ ضروری ہے۔
صحیح مسلم وغیرہ میں حدیث ہے:’لَا تُقبَلُ صَلَاةٌ بِغَیرِ طُهُورٍ ‘ (صحیح مسلم،بَابُ وُجُوبِ الطَّهَارَةِ لِلصَّلَاةِ، رقم:۲۲۴)
یعنی ’’بلا طہارت نماز قبول نہیں ہوتی۔‘‘ اور امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی ’’صحیح‘‘ میں انہی لفظوں کے ساتھ تبویب بھی قائم کی ہے۔ یہ طہارت وضواور غسل سب کو شامل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب