السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا نمازِ تہجد قضاء پڑھی جا سکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نمازِ تہجد قضاء پڑھی جا سکتی ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم
’ کَانَ إِذَا نَامَ مِنَ اللَّیلِ مِن وَجَعٍ، أَو غَیرِهٖ فَلَم یُصَلِّ بِاللَّیلِ صَلَّٰی مِنَ النَّهَارِ اثنَتَی عَشَرَة رَکعَةً ‘
یعنی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیماری وغیرہ کی وجہ سے رات کو سوئے رہتے اور نماز تہجد نہ پڑھ پاتے تو صبح کے وقت بارہ رکعت پڑھتے۔
(قیام اللیل،بَابُ ذِکْرِ قَضَاء ِ الرَّجُلِ مَا یَفُوتُہُ مِنْ قِرَاء َۃِ اللَّیْلِ فِی صَلَاۃِ النَّہَارِ،ص:۱۳۵، السنن الکبرٰی للبیہقی،بَابُ مَنْ أَجَازَ قَضَاء َ النَّوَافِلِ عَلَی الْإِطْلَاقِ، رقم:۴۲۳۷)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب