السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا صبح کی نماز قضاء پڑھنے کی صورت میں سنتیں بھی ساتھ پڑھی جائیں گی یا صرف فرض پڑھنا ہوں گے اور اسی طرح مغرب کی نماز قضاء پڑھیں تو کیا سنتیں بھی ساتھ پڑھیں گے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صبح کی نماز کی قضائی کی صورت میں سنتیں بھی ساتھ پڑھنی چاہئیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضراور سفر میں ان کو ترک نہیں کیا۔(احکام رکعتی الفجر) (السنن الکبرٰی للبیہقی،بَابُ الْإکْتِفَائِ بِأَذَانِ الْجَمَاعَةِ وَإِقَامَتِہِمْ،رقم:۱۹۱۳) مغرب کی سنتیں پڑھنے کا بھی جواز ہے۔( ترمذی،ص:۷۲)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب