السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر ایک آدمی کسی مجبوری یا سو جانے کی بناء پر نمازادا نہ کر سکے تو اگلی نماز کے ساتھ وہ اس نماز کی مکمل ادائیگی کرے یا کہ صرف فرض پڑھے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قضاء شدہ نماز کا کوئی ٹائم نہیں۔ بوقت ِ فرصت اسے فوراً پڑھ لینا چاہیے۔ قضائی میں سنتوں کی ادائیگی کا اختیار ہے۔ البتہ صبح کی سنتوں کا اہتمام ہونا چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب