سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

آواز سے سرچ کریں
(784) قضاء شدہ نمازیں ترتیب سے پڑھنا
  • 24793
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 707

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک دو نمازیں قضاء ہوجائیں تو ان نمازوں کی ادائیگی میں ترتیب ملحوظ رکھنا اس کے ادا ہونے کی شرط ہے، یا واجب ہے، یاسنت؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حتی المقدور قضاء شدہ نمازوں کو ترتیب سے پڑھنا ضروری ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ  فرماتے ہیں:

’ وَالأَکثَرُ عَلٰی وُجُوبِهٖ مَعَ الذِّکرِ، لَا مَعَ النِّسیَان  ‘(فتح الباري: ۷۰/۲)

’’اکثر علماء کا کہنا ہے کہ یاد کی صورت میں ترتیب ضروری ہے۔ بھول کی صورت میں نہیں۔‘‘ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! (مجموع فتاویٰ سماحۃ الشیخ ابن باز: ۴/ ۴۳۸۔ ۴۴۳) (فتاویٰ اہل حدیث: ۲/ ۸۶۔)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:659

محدث فتویٰ

تبصرے