السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی دس دن اتنا بیمار یا مصروف رہا کہ کوئی نماز نہ پڑھ سکا۔ اب اُسے ان فوت شدہ نمازوں کو پڑھنا چاہیے یا نہیں؟ وضاحت فرمائیں۔شکریہ
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دس دن کی قضاء شدہ نمازوں کی قضائی دینی چاہیے۔ اگر بیماری کی شدت کی وجہ سے غشی طاری رہی تو بایں صورت صرف قریبی پانچ نمازوں کی قضائی دے۔ (مؤطا)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب