سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(780) دو چار روز کی قضا شدہ نمازوں کی قضا بالترتیب یا بلا ترتیب؟

  • 24789
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 538

سوال

(780) دو چار روز کی قضا شدہ نمازوں کی قضا بالترتیب یا بلا ترتیب؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی انسان کی کسی بھی وجہ سے دو چار روز کی نمازیں ادا کرنے سے رہ گئی ہوں تو ان کی قضاء کس طرح ادا کرنی چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فوت شدہ نمازوں کی قضائی بالترتیب دینی چاہیے۔ غزوۂ خندق کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے قضاء شدہ نمازوں کی قضائی بالترتیب دی تھی۔ امام بخاری رحمہ اللہ  نے اپنی ’’صحیح‘‘ میں باب قائم کیا ہے:

’ قَضَائُ الصَّلَوَاتِ الأُولٰی فَالأُولٰی۔‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:658

محدث فتویٰ

تبصرے