السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نمازِ جنازہ میں دوسری یا تیسری تکبیر میں ملنے والا آدمی، امام کے ساتھ ہی سلام پھیرے گا یا فوت شدہ تکبیریں پڑھ کر سلام پھیرے گا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جنازہ میں مسبوق تکبیریں مکمل کرکے پھر سلام پھیرے۔
صحیح حدیث میں ہے:
’ فَمَا أَدرَکتُم فَصَلُّوا وَمَا فَاتَکُم فَأَتِمُّوا ‘(صحیح البخاری،بَابُ قَولِ الرَّجُلِ: فَاتَتنَا الصَّلاَةُ،رقم:۶۳۵)
یعنی ’’جتنی نماز امام کے ساتھ پائو پڑھو اور جتنی فوت ہوجائے پوری کرو۔‘‘
یہ حدیث اپنے عموم کے اعتبار سے نمازِ جنازہ کو بھی شامل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب