السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جماعت ختم ہونے کے بعد آنے والا فرض نماز پڑھ رہا ہو اور جماعت ثانیہ کی اقامت سنائی دے تو اسے جماعت میں شامل ہونا فرض ہے یا اپنی نماز جاری رکھے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بہتر یہ ہے کہ ایسا شخص اپنی انفرادی فرض نماز جاری رکھے۔ کیونکہ جماعت ثانیہ کا صرف جواز ہے، اس کی پہلی جماعت جیسی تاکید نہیں ،پھر جماعت ثانیہ کے جواز میں اختلاف بھی اس امر کا مؤید ہے۔ اگرچہ ہمارے نزدیک اصل جواز ہے۔ ملاحظہ ہو! (فتاوی مولانا شمس الحق عظیم آبادی ص ۱۷۳)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب