سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(758) سلام پھیرنے کے بعد مسبوق اپنی بقیہ رکعات میں کیا کیا پڑھے؟

  • 24767
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-02
  • مشاہدات : 565

سوال

(758) سلام پھیرنے کے بعد مسبوق اپنی بقیہ رکعات میں کیا کیا پڑھے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جماعت کی دوسری، تیسری یا چوتھی رکعت میں ملنے کی صورت میں تکبیر اولیٰ فوت ہوجاتی ہے تو ہماری پہلی رکعت کونسی ہوگی؟ نیزجو بعد میں پڑھیں گے ان میں کیا کیا پڑھنا پڑے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جماعت میں بعد میں ملنے والے کی وہی رکعت پہلی ہوگی ، جہاں سے اس نے نماز شروع کی۔ حدیث میں ہے:

’ فَمَا أَدرَکتُم فَصَلُّوا وَمَا فَاتَکُم فَأَتِمُّوا ‘(متفق علیه ، صحیح البخاری،بَابُ قَولِ الرَّجُلِ: فَاتَتنَا الصَّلاَةُ،رقم:۶۳۵)

یعنی ’’جماعت کا جو حصہ تمہیں مل جائے وہ پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے پورا کرلو۔‘‘

اس حدیث میں فوت شدہ کی بابت ’’اتمام‘‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے، جس کے معنیٰ اخیر سے پورا کرنے کے ہیں اور اخیر سے پورا کرنا اسی صورت میں ہو سکتا ہے، کہ جو امام کی فراغت کے بعد پڑھے وہ اس کی اخیرہو۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:647

محدث فتویٰ

تبصرے