السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص مغرب کی جماعت میں دوسری رکعت کے ساتھ شامل ہوا یعنی دوسری اور تیسری رکعت جماعت کے ساتھ ادا کی۔ امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ کھڑا ہو گیا۔ کیاوہ قیام میں ثناء ، سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے گا یا صرف فاتحہ۔ یا د رہے کہ یہ شخص جماعت کی پہلی رکعت میں حاضر نہیں تھا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بعد میں جماعت کے ساتھ ملنے والے کی پہلی رکعت ہوتی ہے۔ راجح مسلک یہی ہے۔ لہٰذا انفرادی یعنی بعد میں ادا کی جانے والی نماز میں ثنا ء نہ پڑھے۔ البتہ ’’سورۃ فاتحہ‘‘ کا پڑھنا ضروری ہے۔ کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور ساتھ دوسری کوئی سورت ملائے یا نہ ملائے دونوں طرح جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب