السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صبح کی جماعت ہو رہی ہے آدمی ایک رکعت لیٹ ہو گیا جو رکعت وہ جماعت کے ساتھ پڑھے گا اس میں صرف سورہ فاتحہ پڑھے گا اور دوسری رکعت اکیلے پڑھے گا کیااس میں فاتحہ کے بعد کوئی اور سورت پڑھنی چاہیے کہ نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فجر کی نماز میں ایک رکعت کے بعد ملنے والامقتدی بعد از سلام جو رکعت اکیلا پڑھے گا اس میں فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت بھی ملا سکتا ہے کیونکہ اس رکعت کی ادائیگی انفرادی حیثیت میں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب