نماز میں اگر کوئی بات یاد آ جائے مثلاً کسی سے ملنا ، کسی سے لین دین کرنا ، کسی سے کوئی ضروری بات پوچھنا ، تو کیا ان باتوں کو ذہن نشین کرے یا نماز کی طرف توجہ کرے؟
نہیں! ان کے پیچھے نہ پڑھے ، توجہ نماز کی طرف مبذول کرلے ۔
قَالَ مَا الْاِحسَانُ ، قَالَ أَنْ تَعْبُدَ اللّٰہَ کَاَنَّك تَرَاہُ فَاِن لَّمْ تَکُنْ تَرَاہُ فَاِنَّـه یَرَاك
’’آپ نے فرمایا: احسان یہ ہے کہ تو اپنے رب کی عبادت اس انداز سے کرے کہ تو اسے دیکھ رہا ہے ، اگر ایسے نہیں تو پھر یہ (تصور کر) کہ وہ تجھے دیکھ رہا ہے۔ (بخاری،الإیمان،باب سوال جبریل النبی عن الایمان والاسلام والاحسان و علم الساعة)