السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر جماعت کھڑی ہوئی ہو تو اس میں کس طرح شامل ہونا چاہیے ۔ میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ ’سُبْحَانَ اللّٰہِ ‘ پڑھ کر اس کے ساتھ شامل ہو جانا چاہیے۔ خواہ جماعت سجدے میں ہو یا التحیات میں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نمازی کے لیے نماز میں داخل ہونے کی صورت، چاہے جماعت ہو یا انفرادی حالت میں، جماعت کے آغاز میں ہو یا وسط یا اخیر میں، ہر صورت میں شریعتِ مطہرہ میں ایک ہی طریقہ مقرر و متعین ہے اور وہ ہے ’ اَللّٰہُ اَکبَر‘ نہ کہ ’سبحان اﷲ‘ اس کے بغیر کوئی شخص نماز میں داخل نہیں سمجھا جاسکتا۔
حدیث میں ہے:
’ تَحرِیمُهَا التَّکبِیرِ ‘(سنن أبی داؤد،بَابُ الْإِمَامِ یُحْدِثُ بَعْدَ مَا یَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ آخِرِ الرَّکْعَةِ،رقم:۶۱۸)اسی طرح حدیث مُسِیئِ الصَّلَاة میں مذکور ذکر کی صراحت موجود ہے۔تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! (تہذیب السنن،لابن قیم) زیرِ حدیث مذکور
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب