سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(748) ظہر یا عصر کی باجماعت نماز میں شامل ہونے والا صرف سورۃ فاتحہ ہی پڑھے؟

  • 24757
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 643

سوال

(748) ظہر یا عصر کی باجماعت نماز میں شامل ہونے والا صرف سورۃ فاتحہ ہی پڑھے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی ظہر یا عصر کی نماز میں شامل ہوتا ہے اور وہ صرف سورت فاتحہ ہی پڑھتا ہے جب کہ امام رکوع میں چلا جاتا ہے۔ تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟ حالانکہ اس نے فاتحہ کے بعد کوئی دوسری سورت نہیں پڑھی۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس شخص کی نماز ہو جائے گی۔ فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت کا ملانا ضروری نہیں۔ حدیث میں ہے کہ فاتحہ سب سورتوں سے کافی ہو جاتی ہے، لیکن ’’فاتحہ‘‘ سے کوئی سورت کافی نہیں ہوتی۔(ملاحظہ ہو! المرعاۃ وغیرہ)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:641

محدث فتویٰ

تبصرے