سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(739) دعا کے بعد ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا کیسا ہے ؟

  • 24748
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 556

سوال

(739) دعا کے بعد ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا کیسا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دعا کے بعد ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا کیسا ہے ؟ کیونکہ کئی سلفی بھائیوں سے سنا ہے کہ یہ بدعت ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں اس مسئلے کا جواب دیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دعا کے بعد ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنے والی روایات میں ضعف ہے، اگرچہ بعض اہل علم نے ان کو حسن درجہ تک بنانے کی سعی کی ہے لیکن بہتر ہے کہ منہ پر ہاتھ پھیرنے کے بغیر ہی ہاتھوں کو چھوڑ دیا جائے لیکن اسے بدعت قرار دینا ثقیل امر ہے، کیونکہ بعض آثارِ صحابہ اس کی تائید میں موجود ہیں جو سنداً صحیح ہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:637

محدث فتویٰ

تبصرے