سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(738) ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہوئے تھک جائیں تو ہاتھ نیچے کرتے ہوئے دعا کرنا کیسا ہے؟

  • 24747
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 558

سوال

(738) ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہوئے تھک جائیں تو ہاتھ نیچے کرتے ہوئے دعا کرنا کیسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دوسری بات یہ ہے کہ جب اپنی زبان اُردو یا پنجابی میں دعا مانگوں تو کیا پھر ہاتھ اٹھانے ضروری ہوں گے بلکہ دل چاہتا ہے کہ ہاتھ ضرور اٹھائیں۔ مگر اکثر اوقات میرے کندھوں اور دماغ میں کچھاوٹ ہونے لگتی ہے پھر ہاتھ اسی حالت میں نیچے کر لیتی ہوں اس میں کوئی حرج تو نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دعا میں ہاتھ اٹھانا ضروری نہیں۔ بلا اٹھائے بھی دعا کرنے کا جواز ہے۔دونوں صورتوں میں سے کسی کو بھی آپ اختیار کر سکتی ہیں؟

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:637

محدث فتویٰ

تبصرے