سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(731) عید کی نماز کے بعد اجتماعی دعا نماز کے بعد مانگی جائے یا خطبہ کے بعد؟

  • 24740
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 652

سوال

(731) عید کی نماز کے بعد اجتماعی دعا نماز کے بعد مانگی جائے یا خطبہ کے بعد؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عید کی نماز کے بعد اجتماعی دعا نماز کے بعد مانگی جائے یا خطبہ کے بعد؟ یا خطبہ کے دوران؟ اور ہاتھ اٹھائے جائیں یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز عید یا خطبے کے بعد اجتماعی دعا کا ثبوت نہیں، البتہ خطبے کے دوران ذکر اذکار اور دعایہ کلمات ہاتھ اٹھائے بغیر کہے جاسکتے ہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:633

محدث فتویٰ

تبصرے