السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس موقعہ پر ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بارش کے لیے اجتماعی دعا کی تھی چنانچہ ’’صحیح بخاری میں ہے:
’ فَرَفَعَ رَسُولُ اللّٰهِﷺ یَدَیهِ یَدعُوا، وَ رَفَعَ النَّاسُ اَیدِیَهُم مَعَهُ یَدعُونَ ‘صحیح البخاری، اَبواب الاستسقاء ، بَابُ رَفَعِ النَّاسِ اَیدِیَهُم مَعَ الاِمَامِ فِی الاِستِسقَاءِ،رقم:۱۰۲۹
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کی اور لوگ بھی آپ کے ساتھ اپنے ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے رہے۔ ‘‘
اس حدیث سے معلوم ہوا، کہ بوقت ِ حاجت یا ضرورت اور کسی سبب کی بناء پر اجتماعی دعا کا جواز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب