السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پیٹھ پیچھے کسی کی تعریف کرنے کا کیا حکم ہے ۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!تعریف پیٹھ پیچھے ہی کرنی چاہئیے ،سامنے منہ پر تعریف کرنا حرام ہے جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔ لیکن اس تعریف میں حقیقت بیان کی جانی چاہئیے اور جھوٹ یا مبالغہ نہیں ہونا چاہئیے۔کیونکہ اس طرح آپ لوگوں کے سامنے اپنے ممدوح کی توثیق کر رہے ہوتے ہیں،جس کا حقائق کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ گویا آپ کی تعریف اس کے حق میں ایک گواہی ہوتی ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائلجلد 02 |