سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(696) نماز کے بعد آیت الکرسی کا پڑھنا

  • 24705
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 518

سوال

(696) نماز کے بعد آیت الکرسی کا پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز کے بعد آیت الکرسی کا پڑھنا کیا کسی صحیح حدیث سے ثابت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حافظ ہیثمی نے اس کی سند کو حسن قرار دیا ہے۔(مجمع الزوائد:۱۴۸/۲)اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ  نے ’’بلوغ المرام‘‘ میں ابن حبان سے اس کی صحت نقل کی ہے اور علامہ شوکانی رحمہ اللہ  فرماتے ہیں: اس باے میں وارد ایک سند کو منذری نے صحیح اور ہیثمی نے اس کا جید ہونا نقل کیا ہے اور حافظ ابن قیم رحمہ اللہ  نے ’’زادالمعاد‘‘(۳۰۴/۱) میں کہا۔ اس حدیث کے طُرق کو جمع کرنے سے پتہ چلتا ہے۔ کہ اس کی کوئی اصل ہے۔ بہرصورت روایت قابلِ حجت اور لائقِ عمل ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! تخریج صلوٰۃ الرسولﷺ،ص:۳۲۷۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:591

محدث فتویٰ

تبصرے