السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وِرد کا اسلام میں کیا تصور ہے؟ اور کسی آیت کا ورد کرنا مقصود ہو تو کیا طریقہ ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ورد وظائف کرنے کی کتاب و سنت میں ترغیب وارد ہے۔ بعض کے لئے اوقات کا تعین ہے اور بعض کو علیٰ الاطلاق چھوڑا گیا ہے۔ اسی طرح بعض اذکار میں گنتی کا تعین ہے ، جبکہ بعض میں گنتی کی تصریح نہیں، احادیث میں جس انداز سے وظائف وارد ہوئے ہیں، اس طرح ہونے چاہئیں، اپنی طرف سے کمی بیشی کی اجازت نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب