السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امام صاحب جب نماز سے ایک طرف سلام کہتے ہیں، تو جن لوگوں کی دو یا ایک رکعت رہی ہو وہ فوراً کھڑے ہو جاتے ہیں۔ کیا دونوں طرف سلام کہنے کے بعد کھڑا ہونا چاہیے یا ایک طرف؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امام دونوں طرف سلام پھیرے تو پھر مقتدی کو بقیہ نماز کی تکمیل کے لیے کھڑے ہونا چاہیے حدیث۔ میں ہے:
’ تَحرِیمُهَا التَّکبِیرُ وَ تَحلِیلُهَا التَّسلِیمُ ‘جامع ترمذی، باب ماجاء ان مفتاح الصلوٰة الطهور) (سنن أبی داؤد،بَابُ الْإِمَامِ یُحْدِثُ بَعْدَ مَا یَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ آخِرِ الرَّکْعَةِ،رقم:۶۱۸
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب