سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

آواز سے سرچ کریں
(662) دو رکعت والی نماز کے تشہد میں تورّک کرنا
  • 24672
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1206

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دو رکعت والی نماز کے تشہد میں بایاں پاؤں دائیں ٹانگ کے نیچے سے نکال کر بیٹھنا چاہیے یا بغیر سلام والی تشہد کی طرح بیٹھنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ظاہر یہ ہے کہ دو رکعتی نماز میں ٹانگ نکال کر بیٹھنا چاہیے۔ عمومِ حدیث ’الرکعة الاخیرۃ‘ کا تقاضا یہی ہے۔ صحیح البخاری،بَابُ سُنَّةِ الجُلُوسِ فِی التَّشَہُّدِ، رقم:۸۲۸، فتح الباری:۳۰۹/۲

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:567

محدث فتویٰ

تبصرے