السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
دوسری رکعت سے اٹھنے کی کیفیت کیا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دوسری رکعت سے اٹھنے کی صورت یہ ہے، کہ دونوں ہاتھوں کو زمین پر ٹیکیں اور مٹھیاں بند رکھ کر اٹھیں۔
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی روایت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل اسی طرح ذکر ہوا ہے ۔ حدیث ہذا حربی کی غریب الحدیث میں ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو حسن اور جید قرار دیا ہے۔ نیز ’’زاد المعاد‘‘کے حاشیہ پر معلّقین نے اس کو صالح کہا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب