سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(651) سجدہ کے بعد اُٹھتے ہوئے ٹیک لگانے کی کیفیت

  • 24661
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 550

سوال

(651) سجدہ کے بعد اُٹھتے ہوئے ٹیک لگانے کی کیفیت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نئی رکعت کے لیے اٹھتے وقت ہاتھوں کو ٹیک لگانے کی کیفیت کون سی ہے؟ آیا ہتھیلیوں کے ذریعے ٹیک لگائیں یا مٹھیاں بند کر کے؟ اور اگر دونوں کیفیات صحیح احادیث سے ثابت ہیں تو ترجیح کس کو ہو گی اور کن دلائل کی بناء پر؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اٹھتے وقت دونوں ہاتھ زمین پر ٹیکتے ہوئے مٹھیاں بند رکھنی چاہئیں۔ جیسا کہ حدیث ابن عمر  رضی اللہ عنہ  میں رسول اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم  کا فعل مروی ہے۔ اس کو حربی نے ’’غریب الحدیث‘‘ میں روایت کیا ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ  سے احادیثِ ضعیفہ (۲/ ۳۹۲) میں اس کی سند کو حسن کہا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:564

محدث فتویٰ

تبصرے