سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(641) دو سجدوں کے درمیان دعا کتنی مرتبہ؟

  • 24651
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 446

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قیام اور رکوع و سجود کی تسبیح کے لگ بھگ جلسہ بین السجدتین میں دعا پڑھنی چاہیے۔ کیا دو دفعہ’ربِّ اغفِرلِی‘ کہنے سے ایک مرتبہ ’سُبحَانَ رَبِّیَ الاَعلٰی‘ کے بقدر الفاظ نہیں ہو جاتے؟ یعنی اگر چھ مرتبہ ’رَبِّ اغفِرلِی‘کہا جائے تو اس کے الفاظ ’سُبحَانَ رَبِّی الاَعلٰی‘ تین مرتبہ کہنے کے برابر نہیں ہوجاتے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رکوع ، سجود اور سجدوں کے درمیان الفاظ اذکار کا برابر ہونا ضروری نہیں۔ صرف مأثور کا اہتمام ہونا چاہیے۔ چاہے الفاظ کی کمی و بیشی ہو۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:555

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ