السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز میں امام نے اٹھنے یا بیٹھنے میں غلطی کر لی مگر لقمہ ملنے پر غلطی کی اصلاح بھی کر لی۔ کیا اس صورت میں سجدۂ سہو کرے گا یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
غلطی کی اصلاح کے باوجو امام سجود سہو کرے گا۔ کیونکہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اللہﷺنے دورکعت کے بعد (تشہد میں بیٹھنے کی بجائے) کھڑے ہونے کے لیے حرکت کی، تو لوگوں نے ’’سبحان اللہ‘‘ کہا۔آپﷺ بیٹھ گئے۔پھر ’’سجدۂ سہو‘‘ بھی کیا۔
’ أَخرَجَهُ البَیهِقِی مَوقُوفًا ، وَ فِی بَعضِ طُرُقِهٖ اَنَّهٗ قَالَ: هٰذَهِ السُّنَّةَ قَالَ الحَافِظُ: وَ رِجَالُهٗ ثِقَاتٌ ‘نیل الأوطار: ۳؍۱۲۸
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب