السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے ہاں عشاء کی نماز ایک حافظ صاحب نے پڑھائی آخری رکعت میں دو کے بجائے ایک سجدہ کر لیا، پیچھے مقتدی حضرات نے کئی طرح سے اشارہ دیا مگر شاید وہ سمجھ نہ سکے۔ سلام پھیرنے کے بعد جب ان سے کہا گیا کہ آپ نے آخری رکعت میں ایک سجدہ کیاہے تو انہوں نے سجدۂ سہو کر لیا کیا سجدۂ سہو سے نماز ہوگئی یا چھوڑا ہوا سجدہ بھی کرنا پڑے گا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مذکورہ صورت میں امام کو چاہیے کہ پہلے فوت شدہ سجدہ کرے کیونکہ سجدہ ارکان ِ نماز میں سے ہے جس کی ادائیگی انتہائی ضروری ہے۔ پھر تشہد مکمل کر کے دو سجود سہوکر کے سلام پھیر دے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب