سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(614) نماز میں سجدۂ سہو کی صورتیں

  • 24624
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 591

سوال

(614) نماز میں سجدۂ سہو کی صورتیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں سجدۂ سہو کی کیا کیا صورتیں ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

’’سجودِ سہو‘‘ کی متعددصورتیں أحادیث میں وارد ہیں۔ ایک دفعہ نبیﷺ دو رکعتوں میں تشہد بیٹھنا بھول گئے، تو آپﷺ نے قبل از سلام ’’سجودِ سہو‘‘ کیے، جس طرح کہ ابن بحینہ کی روایت میں تصریح موجود ہے اور ایک دوسرے موقعہ پر آپﷺ نے ظہر کی پانچ رکعت پڑھ لیںتو سلام پھیرنے کے بعد سجدۂ سہو کیا۔ صحیح البخاری، بَابُ إِذَا صَلَّی خَمْسًا، رقم:۱۲۲۶

اس میں اصل ضابطہ یہ ہے، کہ ’’سجودِ سہو‘‘ وہاں کیے جائیں، جہاں آپﷺ کے فعل سے ثابت ہیں۔ اس کے ما سوا ’’سجودِ سہو‘‘ سلام پھیرنے سے پہلے ہوں گے۔ کیونکہ ان کا تعلق نماز سے ہے اور وہ پہلے ہی مناسب ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ  نے اسی طریق کار کو اختیار کیا ہے۔ ملاحظہ ہو فتح الباری(۹۳/۳) اسی موضوع پر شیخ عثیمین کی مستقل تصنیف بنام ’’سُجود السھو‘‘ موجود ہے۔ ہمارے فاضل دوست حافظ عبدالرشید اظہر رحمہ اللہ  نے اس کو اُردو قالب میں ڈھالا ہے، جو لائقِ مطالعہ ہے۔ مکتب الدعوۃ اسلام آباد سے دستیاب ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:532

محدث فتویٰ

تبصرے