سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(607) مسبوق کا سجدہ سہو کرنا

  • 24617
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 575

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر امام سجدۂ سہو کرنے سے پہلے سلام پھیرے تو مسبوق کھڑا ہو کر اپنی نماز مکمل کرے اور آخر میں اکیلا ہی سجدۂ سہو ادا کرے۔ کیا یہ درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسبوق اگر فوت شدہ نماز کی قضائی کے آغاز میں ہو پھر تو احوط یہی ہے، کہ امام کے ساتھ مل کر سجودِ سہو کرلے اور اگر امام تأخیر سے سجدۂ سہو کرتا ہے، تو پھر اپنی نماز مکمل کرکے سجدۂ سہو کرے۔ کیونکہ پہلی صورت اقرب الی الاقتداء ہے، جب کہ دوسری میں یہ شے مفقود ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:530

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ