سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(605) رکوع اور سجدہ میں غیر مسنون دعائیں پڑھی جا سکتی ہیں؟

  • 24615
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 495

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نمازِ فرض میں سجدہ اور رکوع میں ’سُبحَانَ رَبِّیَ العَظِیمِ‘ اور ’سُبحَانَ رَبِّیَ الأَعلٰی‘ کے علاوہ کوئی اور دعا بھی پڑھی جا سکتی ہے جیسا کہ بعض مقامات پر حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما  سے ثابت ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں! اس کے علاوہ بھی وارد ہے، چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  سے مروی ہے۔ رسول اﷲﷺ اپنے رکوع اور سجدہ میں یہ دعا پڑھتے تھے۔

’ سُبحٰنَكَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمدِكَ اَللّٰهُمَّ اغفِرلِی ‘صحیح بخاری، باب الدعا فی الرکوع،رقم:۷۹۴

سجود السھو (نماز میں بھول جانے کے سجدے)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:528

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ