السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رکوع اور سجدے میں صرف ایک ہی دعا پڑھ سکتے ہیں یا دو تین اکٹھی بھی پڑھ سکتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
متعدد دعاؤں کو جمع کرنے کا جواز ہے۔ صحیح مسلم میں حدیث ہے:
’ وَ اَمَّا السُّجُودِ فَاجتَهِدُوا فِی الدُّعَاءِ" صحیح مسلم،بَابُ النَّهْیِ عَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ،رقم:۴۷۹"
’’بحالت سجود دعا میں مبالغہ کرو۔‘‘
صاحب ’’مرعاۃ المفاتیح‘‘ فرماتے ہیں: کہ یہ حدیث اس امر کی دلیل ہے، کہ بحالتِ سجود آدمی دنیا و آخرت کی طلب اور اُن کے شر سے بچنے کے لیے جونسی دعا چاہے کر سکتا ہے۔(۶۳۵/۱) اور صحیح مسلم کی دوسری روایت میں ہے: ’ فَاَکثِرُوا الدُّعَاءَ‘صحیح مسلم، بَابُ مَا یُقَالُ فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ، رقم:۴۸۲
’’یعنی ’’کثرت سے دعا کرو۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب