السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا سجدہ کے لیے ماتھا ننگا ہونا ضروری ہے؟ نیز اگر پیشانی کپڑے یا ٹوپی وغیرہ سے ڈھکی ہوئی ہو تو سجدہ ہوجائے گا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اصل یہ ہے، کہ بحالت سجدہ پیشانی ننگی ہو اور اگر کپڑے یا ٹوپی وغیرہ سے ڈھکی ہو تو سجدہ ہوجائے گا۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! (المغنی فقیہ ابن قدامة ۲/ ۱۹۷ تا ۱۹۹۔ طبع دارعالم الکتب )
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب