کیا کھڑے ہو کر پیشاب کرنا منع ہے؟ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں جو شخص یہ کہے کہ رسول اللہ a کھڑے ہو کر پیشاب کرتے تھے اس کی بات نہ مانو آپ صرف بیٹھ کر پیشاب کرتے تھے۔ (جامع ترمذي، ابواب الطهارة، باب النهي عن البول قائما)
______________________________________________________________
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اپنے علم کی بات کر رہی ہیں اور حذیفہ رضی اللہ عنہ اپنے علم کی ۔ دونوں میں کوئی تعار ض نہیں۔
صحیح بخاری:۱؍۳۵ میں ہے حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
اَتَی النَّبِیُّ ﷺ سُبَاطَة قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا
’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی کوڑا کرکٹ کی جگہ پر آئے اور آپ ؐنے کھڑے ہو کر پیشاب کیا ۔‘‘