السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سجدہ کی حالت میں ایڑھیاں ملائی جائیں تو دونوں پاؤں کی ساری انگلیاں قبلہ رُخ نہیں رہتیں۔ بلکہ چھوٹی انگلیاں زمین کی طرف ہوجاتی ہیں اور پاؤں کے پنجے کے قریب والے حصے بھی آپس میں مل جاتے ہیں۔ کیا اس طرح سجدہ سنت کے مطابق ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سجدہ میں ایڑھیاں ملانے سے اگر چھوٹی بعض انگلیاں زمین کی طرف مڑ بھی جائیں، تو کوئی حرج نہیں۔
﴿لَا یُکَلِّفُ اللّٰهُ نَفسًا اِلَّا وُسعَهَا﴾(البقرۃ:۲۸۶) بلا ریب یہ سجدہ سنت کے مطابق ہی ادا ہو گا۔
’’أَحَبُّ الدِّینِ إِلَی اللّٰهِ أَلحَنِیفَیَّةُ السُّمحَةُ وَ خَیرُ دِینِکُم أَیسَرُهٗ وَ مَا جَعَلَ عَلَیکُم فِی الدِّینِ مِن حَرَج‘‘کا تقاضا یہی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب