السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سجدہ میں ایڑھیوں کو ملانا، حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا میں اس کا ذکر ہے۔3مگر محقق سندھو صاحب نے حدیث کی سند کے بارے میں نہیںبتایا کہ کیسی ہے ؟ محدثین نے تو ضرور حالت اسناد بتائی ہو گی… خصوصاً البانی صاحب نے حاشیہ ابن خزیمہ میں… یہاں بعض لوگوں نے اس عمل کو نیا دین کہہ ڈالا۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سنداً روایت ہذا صحیح ہے۔ ثابت شدہ شئی پر عمل کرنے سے نیا دین نہیں بنتا۔ میرے پاس ایک کتاب ہے ، اس کا عنوان یہی ہے:’ لَا جَدِیدَ فِی الصَّلٰوة ‘ لیکن اس کے اکثر و بیشتر دلائل قابل اطمینان نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب