سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(595) سجدہ کی حالت میں پاؤں ملا کر رکھیں یا الگ؟

  • 24605
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 535

سوال

(595) سجدہ کی حالت میں پاؤں ملا کر رکھیں یا الگ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز کے سجدہ کی حالت میں پاؤں کس طرح ہوں ؟ ملا کر یا علیحدہ علیحدہ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سجدہ کی حالت میں ایڑھیاں ملانے کی روایت بیہقی (۱۱۶/۲) میں ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  کا بیان ہے، کہ میں نے رسول اﷲﷺ کو سجدہ کی حالت میں پایا، کہ آپﷺ اپنی ایڑھیوں کو ملائے ہوئے تھے۔( صحیح مسلم،بَابُ مَا یُقَالُ فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ،رقم:۴۸۶،سنن ابن ماجہ،بَابُ مَا تَعَوَّذَ مِنْہُ رَسُولُ اللَّہِﷺ،رقم:۳۸۴۱ ، السنن الکبرٰی للبیہقی،بَابُ مَا جَاء َ فِی الْمَلْمُوسِ ،رقم:۶۱۴، سنن الدارقطنی، بَابُ صِفَۃِ مَا یُنْقِضُ الْوُضُوء َ وَمَا رُوِیَ فِی الْمُلَامَسَۃِ وَالْقُبْلَۃِ،رقم:۵۱۳)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:525

محدث فتویٰ

تبصرے