سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

آواز سے سرچ کریں
(594) سجدے میں کہنیاں کیسے ہوں؟
  • 24604
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 719

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سجدے میں کہنیاں کانوں کی طرح باہر کی طرف ہوں یا پیٹ کی طرف اندر؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سجدے میں کہنیوں کو نہ تو زمین پر ٹکایا جائے نہ پہلوئوں سے ملایا جائے۔ بلکہ زمین سے اونچی اور کروٹوں سے الگ کشادہ رکھنا چاہیے۔ ’’صحیح بخاری میں حدیث ابو حمید  رضی اللہ عنہ  ملاحظہ ہو! صحیح البخاری۔ صحیح البخاری، بَابُ لاَ یَفْتَرِشُ ذِرَاعَیْہِ فِی السُّجُودِ،قبل رقم:۸۲۲

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:525

محدث فتویٰ

تبصرے