سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

آواز سے سرچ کریں
(576) کیا ہر نماز میں سمع اللہ لمن حمدہ کہنے پر فرشتے حاضر ہوتے ہیں؟
  • 24586
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 724

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کتب احادیث میں جو یہ واقعہ مذکور ہے کہ ’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَن حَمِدَہٗ ‘ کے جواب میں بلند آواز سے جواب دینے پر فرشتے تیزی سے زمین کی طرف آئے اور ان الفاظ کو لکھنے لگے اس وجہ سے بہت سے احباب باواز بلند ’رَبَّنَا لَکَ الحَمدُ…الخ ‘ کے الفاظ کہتے ہیں پوچھنا یہ ہے کہ کیا تاقیامت فرشتے ہر بار زمین پر اس سلسلے میں اترتے رہیں گے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرشتوں کی آمد و رفت لیل و نہار مختلف اوقات میں جاری رہتی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:505

محدث فتویٰ

تبصرے