سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(574) امام کے سمع اللّٰہُ کہنے سے پہلے سمعَ اللّٰہ کہنا جائز ہے؟

  • 24584
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 522

سوال

(574) امام کے سمع اللّٰہُ کہنے سے پہلے سمعَ اللّٰہ کہنا جائز ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب امام ’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَن حَمِدَہٗ‘ کہے ، تو ’ رَبَّنَا لَکَ الحَمد‘ کہو، جو لوگ اس کا یہ مطلب بیان کرتے ہیں کہ ’سَمِعَ اللّہ…‘ کے بعد ’رَبَّنَا لَکَ الحَمد…‘ کہو‘‘ ان کے نزدیک امام کے ’سَمِعَ اللّٰہُ …‘کہنے سے پہلے ’سَمِعَ اللّٰہ…‘ کہنا جائز ہے۔ یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو لوگ مأموم (مقتدی) کے سمع اﷲ کہنے کے قائل ہیں ان کے نزدیک’’سَمِعَ اللّٰہ‘‘ امام کی اتباع میں کہنا چاہیے نہ کہ پہلے۔ کیونکہ امامت کا مفہوم یہی ہے، کہ مأموم کسی صورت امام سے سبقت نہ کرے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:504

محدث فتویٰ

تبصرے