السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا حالت ِ رکوع میں شامل ہونے سے رکعت شمار ہوگی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رکوع کی رکعت شمار کرنے میں علماء کا سخت اختلاف ہے ، تاہم میری نظر میں راجح بات یہ ہے کہ قیام اور فاتحہ کے فوت ہونے کی بنا پر رکوع کی رکعت شمار نہیں ہوگی۔ صاحب مرعاۃ المفاتیح فرماتے ہیں:
’والحق عندی أن من أدرك الامام راکعً و دخل معه فی الرکوع لم تحسب له تلك الرکعة ‘ (۱۲۹/۲)
’’میرے نزدیک حق بات یہ ہے کہ جو امام کے ساتھ رکوع کی حالت میں داخل ہوا ، اس کی رکعت شمار نہیں ہوگی۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب