سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(552) رفع الیدین کی حدیث پر عمل نہ کرنا

  • 24562
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 543

سوال

(552) رفع الیدین کی حدیث پر عمل نہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں رفع یدین کے ساتھ نماز پڑھتا ہوں کیونکہ میں نے خود صحیح بخاری میں پڑھا ہے مگر کیا وجہ ہے کہ لوگ صحیح بخاری شریف کی احادیث پر عمل نہیں کرتے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح احادیث پر عمل کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے ۔ تارکینِ سنت نبوی کو غور کرنا چاہیے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ضد اور عناد کی وجہ سے نمازیں اﷲ کے ہاں قبولیت نہ حاصل کر سکیں۔ بلکہ بذاتِ خود مطالعہ کرکے زندگی کو کتاب و سنت کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔

یہ بات معروف ہے کہ جن بعض روایات سے ان لوگوں کا استدلال ہے۔ وہ ناقابلِ حجت ہیں۔ ہماری بات کی تصدیق کے لیے کتاب ’’التحقیق الراسخ‘‘ اور ’’جزء رفع الیدین‘‘ امام بخاری کو غور و تدبر سے پڑھیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:480

محدث فتویٰ

تبصرے