سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(547) رفع الیدین کرنے کی احادیث زیادہ ہیں یا نہ کرنے کی؟

  • 24557
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 465

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رفع الیدین یعنی نماز میں کئی دفعہ ہاتھوں کو اٹھانا، جو اہلِ حدیث نماز میں کرتے ہیں۔ فقہ حنفی سے ثابت ہے یا نہیں؟ اور ہاتھ اٹھانے میں احادیث زیادہ ہیں یا نہ اٹھانے میں؟ براہِ کرم ’’الاعتصام‘‘ میں شائع کریں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حنفی فقہاء میں سے بعض رفع الیدین کے عامل تھے۔ ان میں سے عصام بن یوسف بلخی ہے۔(بحوالہ الفوائد) اثبات رفع یدین کی احادیث تقریباً متواتر درجہ کی ہیں۔ جبکہ اس کے بالمقابل کوئی روایت بھی قابلِ حجت نہیں۔ جملہ تفاصیل کے لیے ملاحظہ ہو! ’’مرعاۃ المفاتیح:جلد اوّل۔‘‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:477

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ